بیلہ (جیوڈیسک) بیلہ کے قریب مریدانی سے زلزلہ زدگان کے لیے بھیجے جانے والے امدادی سامان سے لدے 11 ٹرک برآمد کرلیے گئے۔ پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ڈی ایس پی بیلہ سرکل لیاقت علی کے مطابق بیلہ کے علاقے مریدانی میں پولیس نے اطلاع ملنے پر مچھلی فارم پر چھاپا مارا۔
کارروائی میں امدادی سامان سے لدے 11 ٹرک برآمد کرلیے گئے۔ یہ ٹرک ایک فلاحی ادارے نے لاہور سے زلزلے سے متاثرہ علاقے آوران کیلئے بھجوائے تھے۔ پولیس نے فارم پر موجود 5 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ ڈرائیوروں کو پوچھ گچھ کے بعد ٹرک سمیت روانہ کر دیا گیا۔ امدادی سامان میں خیمے، پانی، دالیں، چاول اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔