بائرن میونخ نے یورپین چیمپئنز فٹ بال لیگ جیت لی

Bairon Munich

Bairon Munich

لندن (جیووڈیسک) لندن چیمپئنز لیگ 2013 کا تاج سج گیا جرمن پاور ہاوس بائرن میونخ کے سر۔ آئرن روبین کے آخری منٹ کے گول نے بورشیا ڈورٹمنڈ کا چیمپیئنز لیگ جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا۔ لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والی فائنل کا پہلا ہاف تو برابری پر ختم ہوا، مگر دوسرے ہاف کے ساٹھویں منٹ میں کرویشین ماریو مانڈزوکچ نے میچ کا پہلا گول اسکور کر کے بائرن کو سبقت دلادی۔

یہ گول بائرن کا چیمپئنز لیگ میں تین سواں گول تھا۔ اور توقع یہ ہی کی جارہی تھی کہ تین سواں گول بائرن کو لیگ کا فاتح بنا دے گا۔ مگر 8منٹ بعد ہی ڈورٹمنڈ کے گنڈوگن نے اسکور لائن برابر کردی۔ انہوں نے پینلٹی پر یہ گول اسکور کیا اور جب سب کو یہ ہی لگ رہا تھا کہ میچ ایکسٹرا ٹائم کی جانب گامزن ہے۔

پچھلے سال کی چیمپئنز لیگ فائنل میں پینلٹی مس کرنے والے آئرن روبین نے کھیل کے آخری منٹ میں فرینک ربری کے پاس پر گول اسکور کر کے بائرن کو دو ایک کی سبقت دلادی۔ جو میچ کا فائنل اسکور رہا اور یوں بائرن میونخ بن گئی، چیمپئنز لیگ 2013 کی فاتح۔