اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم رہے گا،تاہم پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ملک کے بعض علاقوں میں ہونے والی بارشوں کے بعد پھرسورج پوری آب وتاب کے ساتھ چمک رہا ہے۔
سندھ کے شہروں سکھر، سبی، جیکب آباد،نواب شاہ میں ایک بار پھر گرمی زوروں پر ہے۔بلوچستان میں نصیر آباد، جعفر آباد ، جھل مگسی اور دیگر علاقوں کیشہری گرم اور گردآلود ہواوں سے پریشان ہیں ،گرمی بھگانے کیلیے مشروبات اور ٹھنڈی اشیا کا استعمال بڑھ گیا۔ پنجاب کے بھی بیشتر شہر بارشوں کے بعد سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں تاہم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے۔