بیواں کے عالمی دن پر تقریب ڈاکٹر فاروق ستار حاجی عبدالرف فاطمہ ثریا بجیا کی شرکت
Posted on June 25, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی وڈوز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے تعاون سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی حاجی عبدالرف یعقوب نے بیوہ خواتین کو خود کفالت کی جانب گامزن کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی صدر محفل ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان میں پہلی بار بیوہ خواتین کا عالمی دن منانے کو بیوہ خواتین کے مسائل کے حل کی جانب مثبت پیشرفت اور اہم سنگ میل قرار دیا جبکہ بیگم سلمی وحید مراد فاطمہ ثریا بجیا صالحہ حمید عبدالمجید ابدانی اسجد بخاری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے وڈوز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر وڈوز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن تسنیم فرزانہ صدر کوثر علی خان بنگش نائب صدر صائمہ خان اور جنرل سیکریٹری ثمر سلطانہ نے وڈوز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قیام کی وجوہات خدمات اور مستقبل کے منصوبہ جات پر روشنی ڈالی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بیوہ خواتین کے حوالے سے موثر قانون سازی کرتے ہوئے انہیں بلا سودی کاروباری قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
اور کاروبارو ملازمت کرنے والی بیوہ خواتین کو ٹیکس چھوٹ بھی دی جائے جبکہ بیوہ خواتین کے بچوں کیلئے نجی و سرکاری درسگاہوں میں تعلیم اور ھسپتالوں میں صحت و ادویات کی سہولیات مفت قرار دی جائیں اور ہر سرکاری ادارے میں بیوہ خواتین کے بچوں کیلئے ملازمت کا کوٹہ مختص کیا جائے۔
اس موقع پر ممبر پارلیمان ڈاکٹر فاروق ستار نے یقین دلایا کہ وہ وڈوز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ان مطالبات و تجاویز کو اسمبلی قانون ساز اسمبلی تک پہنچائیں گے تاکہ بیوہ خواتین کی زندگی کے مصائب میں کمی کیلئے موثر قانون سازی و اقدامات کئے جاسکیں۔