لاہور (پریس ریلیز)کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر عقیل خان نے لاہور میں مسیحی کمیونٹی کے مکان اور املاک جلانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں عقیل خان نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے شرپسندوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں آئین و قانون موجود ہے، بادامی باغ واقعے کی آ ڑ میں قانون کو ہاتھ میں لینا مجرمانہ فعل ہے جس کی آئین اور قانون اجازت نہیں دیتا۔ کالمسٹ کونسل آف پاکستان اس واقع کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔ اور ساتھ ساتھ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے کیونکہ اس سے پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے۔