سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس، 74 ارب روپے کے 9 منصوبوں کی منظوری

Session

Session

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 74 ارب روپے کے 9 منصوبوں کی منظوری دے دی جن میں نندی پور پاور پراجیکٹ بھی شامل ہے۔سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا۔

منظور کیے گئے منصوبوں میں نندی پورپراجیکٹ سمیت 61 ارب روپے کے توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔ منظور کیے جانے والے منصوبوں میں چشمہ نیوکلیئر پاور سوئم اور چہارم کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں شرمائی ہائیڈرل پاور کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔اجلاس میں مجموعی طور پر 1330 میگاواٹ کے منصوبے منظور کیے گئے۔