اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی سپریم کونسل کے چیئرمین غیاث پراچہ وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف پر برس پڑے، کہتے ہیں وفاقی وزیر نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی ان کے اس بیان کی مذمت کرتے ہیں ، غیاث پراچہ نے کہا کہ گیس چوری با اثر سیاستدان کرتے ہیں۔
گذشتہ روز وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے ایک تقریب کے دوران الزام عائد کیا تھا کہ تمام سی این جی اسٹیشن مالکان گیس چوری میں ملوث ہیں، مذکورہ بیان پر غیاث پراچہ نے سی این جی ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا بے بنیاد بیان ان کے غیر سنجیدہ، غیر اخلاقی اور بچگانہ رویئے کا عکاس ہے۔
عوام اور سی این جی مالکان نے ن لیگ کو مسائل کرنے کیلئے ووٹ دیئے بے بنیاد الزامات سننے کیلئے نہیں، غیاث پراچہ نے مزید کہا کہ سی این جی سیکٹر گیس کی کل پیداوار کا کل 6.1 فیصد استعمال کرتا ہے جو یومیہ 25 کروڑ 60 لاکھ مکعب فٹ یومیہ بنتی ہے۔