ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) چیرمین چین پاکستان اقتصادی راہداری کونسل پاکستان سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا ہے کہ سی پیک پراجیکٹ کسی پارٹی کا نہیں یہ پاکستان کا پراجیکٹ ہے اس کے پیچھے پوری قوم اور افواج پاکستان کھڑی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ کا افتتاح ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے اس پراجیکٹ پر کام کرنے والے چینی اور پا کستانی ماہرین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،سب نے دیکھ لیاالحمد للہ کینیٹرز کی بڑی تعداد محفوظ طریقے سے گوادر پہنچی،سی پیک روٹ کے فاصلے دن بدن کم کرنے کی کوشش کی جاری ہیں،حسن ابدال موٹروے تکمیل کے مراحل پر ہے اس سے وقت اور فاصلے میں کمی آئے گی۔
انکا کہنا تھا کہ سی پیک پراجیکٹ کسی پارٹی کا پروجیکٹ نہیں یہ پروجیکٹ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا پروجیکٹ ہے اس کے پیچھے پاکستانی قوم کھڑی ہے ہمارے ادارے کھڑے ہیں ،اس موقع پر میں سمجھتا ہوں کہ چینی تاجروں کو پاکستان میں انڈسٹریز لگانی چاہیں،ہمارے پاس سی پیک روٹ پر حطار انڈسٹریل زون موجود ہیں ،چینی تاجروں کی خواہش بھی ہے کہ وہ انڈسٹری لگائیں انہیں وقت ضائع نہیں کرنا چاہے یہ ہی وقت کہ اس موقع پر انڈسٹری لگا سکیں کیونکہ انڈسٹریز کے قیام میں بھی وقت درکار ہوگا۔
ہماری سیکورٹی کی صورتحال اطمنان بخش ہے اس پورے روٹ کے لیے باقائدہ بین الاقوامی معیار کے مطابق اور سہولیات سے لیس فورس قائم کی گئی ہے جس کی نگرانی پاک فوج کے سپردہے،ہمارے انرجی کے کراسس ختم ہوچکے ہیں 2018 ملک میں انرجی کے مسائل سے باہر نکل آئے گا اس حوالے سے بہت سے پروجیکٹس تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکے ہیں،جس سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔اور لوگوں کو بہت روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔
سینیٹر محمد طلحہ محمودکا کہنا تھاسی پیک سے خائف عناصر کی کوشش ہے کہ وہ اس کو نقصان پہنچائے لیکن الحمد للہ سی پیک کی سیکورٹی پاک فوج کے ہاتھوں میں ہے،اس موقع پر سینٹرل ایشاء ممالک افغانستان ،روس اور برادر ملک ایران کو دعوت دیتا ہوں کو وہ اس روٹ کا فائدہ اٹھائیں اور اقتصادی ترقی کی طرف گامزن ہوں نہ کہ اپنا وقت لڑائی جھگڑوں پر ضائع کریں۔
اس موقع پر میں چینی ماہرین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے دن رات لگا کرگوادر روٹ مکمل کیا۔ سی پیک پاکستان سمیت پورے خطے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038