اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے سے علاقائی تجارت اور کاروبار تیزی سے بڑھیں گے جب کہ منصوبے کے ثمرات سے خطے کے کروڑوں افراد مستفید ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے چین کی قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی۔وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے چینی صدر کے دورہ چین کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کروں گا۔
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں چین کی سفارتی اور میٹریل سپورٹ قابل تحسین ہے، چین کے پارلیمانی وفدکے دورے سے پارلیمنٹ کے مابین مضبوط روابط قائم ہوں گے اور دونوں ملکوں کے درمیان سدابہار اسٹریٹجک پارٹنرشپ بلندیوں کو چھو رہی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے بعد دوطرفہ تعلقات بلندیوں تک پہنچ گئے اور حالیہ چینی وفد کا دورہ پاکستان اور چین کی پارلیمان میں ادارہ جاتی روابط کو فروغ دے گا اور دونوں پارلیمان کا قریبی تعاون دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنائے گا۔
نوازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف چین نے سیاسی و مادی تعاون کیا جو قابل تحسین اور لائق تعریف ہے چین ہی کے تعاون سے زیر تکمیل منصوبہ سی پیک ناصرف علاقائی تجارت اور کاروبار کو فروغ دے گا بلکہ خطے کے کروڑوں افراد اس منصوبے کے ثمرات سے مستفید ہوں گے۔
نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف چین نے سیاسی و مادی تعاون کیا جو قابل تحسین اور لائق تعریف ہے چین ہی کے تعاون سے زیر تکمیل منصوبہ سی پیک ناصرف علاقائی تجارت اور کاروبار کو فروغ دے گا بلکہ خطے کے کروڑوں افراد اس منصوبے کے ثمرات سے مستفید ہوں گے۔
زیراعظم کا کہنا تھا کہ مئی میں چین میں ہونے والے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لئے منتظر ہوں اس فورم کے ذریعے انفرااسٹرکچر، تجارت، فنانس اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کا موقع ملے گا۔
ملاقات کے دوران وفد کے سربراہ یو ژنگ شنگ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی رابطوں سے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات بڑھیں گے۔