سی پیک کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، صدر ممنون

Mamnoon Hussain

Mamnoon Hussain

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ سی پیک کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، عوام سی پیک پرغلط فہمیاں پیدا کرنے والے عناصر کو مسترد کر دیں۔

صدر ممنون حسین لاہور میں سر سید قومی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر انہوں نے ایوان قائد اعظم لائبریری کے لیے 25 لاکھ روپے عطیے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتہا پسندی کی وجہ علی گڑھ تحریک کے مقاصد کو نظر انداز کرنا ہے،نوجوان جدید علوم حاصل کر کے تہذیبی اقدار کی پاسداری، حقوق کاتحفظ کو یقینی بنائیں، تعلیمی نظام کو جدید دور کے تقاضوں میں ڈھالنے کی ضرورت ہے۔