کراچی : لٹیروں کااحتساب چور نہیں کر سکتے، کرپشن کو مائنس کئے بغیر 50 سی پیک منصوبے بھی بھوک و افلاس ختم کرکے غریب آدمی کی قسمت نہیں بدل سکتے۔
یہ بات سائبا ن سٹیز ن کمیو نٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے شہریوںکہ وفد سے دوران گفتگو کہی ،انہوں کہا کہ پاکستان نے بغیر کسی تجارتی معاہدے کے راہد اری منصوبے کی اجازت دینا ملک کوترقی سے روکنا ہے،۔ عالم علی نے کہاکہ ملک ٹول ٹیکس سے نہیں چلایا جاسکتا۔
اقتصادی ترقی ہی ملکوں کی ترقی ہوا کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اب اقتصادی شعبوں میں چین کا مقابلہ نہیں کرسکے گا۔
عالم علی نے کہا کہ ہماری حکومتوں کو چاہیے تھا کہ وہ چین کے ساتھ مربوط معاہدے کرے اور چین کو اس بات کا پابند کرے کہ وہ یہاں کے مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر صنعتیں قائم کریں اور صنعتوں کے پیداواری مال کو بھی یورپ اورامریکہ کی مارکیٹوں تک پہنچائے ، ایسا نہ کرنا ملک دشمنی ہے۔