کراچی (جیوڈیسک) پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے سے توانائی بحران میں کمی آئے گی، موڈیز کے مطابق بجٹ 17-2016 میں لئے گئے اقدامات سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔
عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے کی بدولت حکومت پاکستان کی جانب سے توانائی کے مختلف منصوبوں پر اخراجات میں اضافہ اور تیزی سے کام جاری ہے ، جس کے باعث مستقبل میں توانائی بحران پر قابو پالیا جائے گا ،،، توانائی بحران میں کمی سے صنعتی شعبے کی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔
موڈیز کا مزید کہنا ہے کہ بجٹ 17-2016 میں برآمدی شعبے کو زیرو ریٹڈ ٹیکس کرنے اور مشینوں کی ڈیوٹی فری درآمدات جیسے اقدامات سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہو گا۔