سی پیک پاکستان کے لیے ایک گیم چینجر ہے، چوہدری غضنفر جمشید

Meeting

Meeting

ملکہ (عمر فاروق اعوان) صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کویت چوہدری غضنفر جمشید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کے لیے ایک گیم چینجر ہے، مزدوری کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث چین سے 8 کروڑ 50 لاکھ ملازمتوں کو ترقی یافتہ ممالک منتقل کیا جارہا ہے اور پاکستان کو اس میں سے زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کی کوشش کرنا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ چین کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے اور وہ تھر کے کوئلے کی طرح مقامی وسائل کو زیادہ سے زیادہ استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی نظام میں خرابی دور کرنے، مرکزی گرڈ کا انفرا اسٹرکچر، پاور ٹرانسمیشن، تقسیم کار نیٹ ورک اور بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ چین کے توانائی منصوبے جو بڑے پاور پلانٹس پر مشتمل ہیں پاکستان میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مدد فراہم کریں گے، انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے ذریعے پاکستان کو بہت سے فواہد حاصل ہوں گے، ایس ای زیڈ کی تعمیر کے ذریعے پاکستان کو وسطی ایشیائی ریاستوں سے جوڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے ذریعے ملازمتوں کے مواقع، ملازمین کی اچھی تنخواہیں، بہتر مارکیٹس، مضبوط زر مبادلہ اور صنعتی پارکوں کی تخلیق یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح میں 2 فیصد اضافہ ہوگا لیکن اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے اداروں کی مضبوطی اہم ہے۔سی پیک کی تکمیل سے پا کستان کی معیشت مضبوط ہو گی اور روزگار کے بہتر مواقع میسر آ ئیں گے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ملکہ(عمر فاروق اعوان )کھاریاں میں اراضی کا فرد حاصل کرنے کا حصول پاسپورٹ حاصل کرنے سے بھی مشکل ہو گیا ۔گلیانہ اور گرد ونواح کے علاقوں کے مکینوں کا ڈی سی سے گلیانہ میں اراضی سنٹر قائم کرنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق تھانہ گلیانہ کے غریب افراد اور کسانوں کو اپنا کمپیوٹر فرد حاصل کرنے کے لئے راتوں کو جاگ کر اور رات گئے کھاریاں کچہری کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔اور شدید سردی میں رات بھر دفتر کے باہر گزارنا پڑتا ہے ۔اور دوسرے دن شفارشیوں کی اتنی بھیڑ ہوتی ہے کہ جنھوں نے رات بھر دفتر کے سامنے گزارا ہو اس کو نمبر بھی حاصل نہ ہو سکے ۔اور خالی ہاتھ واپس آنا پڑ جائے ۔جو غریب لوگوں کے لئے تکلیف دہ ہے ۔گلیانہ ۔ملکہ ۔ٹھوٹھہ رائے بہادر ۔بھگوال ۔ڈوگہ ۔اور دوسری یونین کونسل کے غریب کسانوں نے ڈپٹی کمشنر گجرات ۔محکمہ مال کے اعلی حکام ،اور ایم این اے چوہدری عابد رضا کوٹلہ سے اپیل کی ہے کہ گلیانہ میں اراضی کا فرد لینے کے لئے سنٹر قائم کیا جائے ۔تاکہ عوام کو پنجاب حکومت کی طر ف سے سہولت آسان طریقے سے حاصل ہو سکے ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ملکہ(عمر فاروق اعوان )اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اویس منظور، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی طاہر کاشف نے مختلف سرکاری سکولوں کا اچانک دورہ کیا، اساتذہ و طلبہ کی حاضری چیک کی۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر اے سی کھاریاں اویس منظور تھانہ گلیانہ کے علاقے گورنمنٹ ہائی سکو ل باہر وال پہنچے جہاں موقع پر سکول کے متعدد اساتذہ غیر حاضر تھے جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کو بھجوادیا گیا۔ اے سی کھاریاں نے سربراہ ادارہ کو ہدایت کی کہ کسی کوالٹی آف ایجوکیشن بہتر بنانے کیلئے ٹیچرز و طلبہ کی حاضری پر خصوصی توجہ دی جائے، طلبہ کو نصابی سرگرمیوں کیساتھ سائنس لیب، کمپوٹر لیب، لائبریری سے استفادہ کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں۔دریں اثنا سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی طاہر کاشف نے گورنمنٹ ہائی سکول بولانی، گورنمنٹ پرائمری سکول چاڈ، گورنمنٹ ایلمنٹری سکول سرائے عالمگیر ، گرلز ہائی سکول گیال زیریں، بوائز پرائمری سکول گیال بالا کے دورہ کے موقع پر کلاس رومز میں جاکر طلبہ و طالبات کی تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی پنجاب ایگزامیشن کمشن کے زیر اہتما م پرائمری و مڈل اور انٹر بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانا ت کے پیش نظر طلبہ و طالبات کی تدریسی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جائے، ہیڈز ٹیچرز و طلبہ کی حاضری ہر صورت یقینی بنائیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ملکہ(عمر فاروق اعوان)المدثر ٹرسٹ کھاریاں پاکستان کے ڈائریکٹر محترم جناب سید مدثر شاہ صاحب نے GRILLE POINT میں پیرس کی اہم شخصیات کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا ـ جس میں دوستوں سے پیرس میں آئندہ ھونے والے چئیرٹی فنڈ عشائیہ کے لئے باھمی صلاح مشورہ کیا گیا دوستوں کے صلاح مشورہ کے بعد رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں 20 مئی کو بروز اتوار اس کو حتمی شکل دے دی گئی مدثر شاہ صاحب نے بتایا کہ وہ بعد میں مزید دوستوں سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کرکے اس کو ایک بہتر انداز میں آگے بڑھائیں گے انہوں نے مخیر حضرات سیس اپیل کی کہ وہ ان کے اس مقدس مشن میں ان کا ساتھ دیں اس کے علاوہ اس پروگرام کو تشکیل دینے کے لیئے ایک آرگنائیزنگ کمیٹی بنائی گئی جس کی ہیڈ معروف سماجی سیاسی اور مذہبی شخصیت محترمہ روحی بانو کو بنایا گیا ان کی معاون یورپین انٹر نیشنل فیشن ڈیزائنر محترمہ نینا خان اور سویرا نیوز کی ریذیڈنٹ ایڈیٹر محترمہ شبانہ چوہدری کو بنا یا گیا
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭