اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نےمسافروں کو پریشانی سے بچانے کے لئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے نجی ایئر لائن کو اضافے پروازیں چلانے کا کہہ دیا ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ایئر بلو کو 3 شہروں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان اضافی پروازیں چلانے کا کہا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق لاہور کراچی پرواز کے اوقات ساڑھے6 اور 8 بجے ہونگے ،کراچی سے لاہور کیلئے پروازیں پونے 9 اور سوا10 بجے روانہ ہو نگی ، جبکہ اسلام آباد کراچی پرواز 7 بجے اور10 بجے روانہ ہونگی ۔اسلام آباد کراچی پروازیں ساڑھے 11 اور ساڑھے 12 بجے روانہ ہونگی ۔