کابینہ آئین میں متعین کردہ تعداد سے بھی چھوٹی ہو گی،چودھری نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار نے کہا ہے کہ کابینہ آئین میں متعین کردہ تعداد سے بھی چھوٹی ہو گی،معاملات کو شفاف انداز سے چلائیں گے۔ قومی اسمبلی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی پاسداری کی جائے گی،کابینہ کا فیصلہ پانچ جون کو کیا جائے گا۔

پرویز مشرف کے بارے میں سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ ایک فون کال آنے پر آمر نے ملک کو تشدد کی جنگ میں دھکیل دیا،محب وطن قوتوں سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔