کراچی (جیوڈیسک) کراچی وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ میں اختلافات کی باتیں درست نہیں، کابینہ میں تبدیلی نہیں ہو رہی ہے، محکمہ داخلہ ان کے پاس ہی رہے گا۔ دوبئی سے وطن واپسی کے بعد ائر پورٹ پر ذرائع گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔
وزیر بلدیات اویس مظفر سے ان کے کوئی اختلاف نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم اور سیکریٹری ایجوکیشن کا معاملہ بھی حل ہو جائے گا۔ محکمہ داخلہ ان کے پاس ہے اس میں تبدیل کا فی الحال کوئی امکان۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ کراچی میں جاری آپریشن سے مطمئن ہیں۔ آپریشن پر ڈاکٹر فاروق ستار کے تحفظات ہیں تو ان سے بات کریں گے۔