کیبل آپریٹرز چینلز کی غیر قانونی بندش سے باز رہیں، پیمرا کی وارننگ

PEMRA

PEMRA

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیمرا نے چینلز کی غیر قانونی بندش اور خلل ڈالنے کا نوٹس لیتے ہوئے کیبل آپریٹرز کو خبردار کیا ہے کہ وہ چینلز کی غیر قانونی طور بندش سے باز رہیں، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والےکیبل آپریٹرز پر بھاری جرمانے یا ان کے لائسنس منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔

پیمرا کاکہنا ہے کہ کیبل آپریٹرز پیمرا قوانین اور لائسنس کےمنافی عمل سے اجتناب کریں، خلاف ورزی کرنیوالےکیبل آپریٹرزکیخلاف انضباطی کارروائی کی جاسکتی ہے اورکیبل آپریٹرز کیخلاف کارروائی بھاری جرمانے یا لائسنس کی منسوخی بھی ہوسکتی ہے۔

پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو وارننگ دی ہے کہ غیر قانونی اور بے ہودہ سی ڈی چینلز فوری بند کیے جائیں۔ پیمرا کا کہنا ہے کہ عوام کیبل آپریٹرز کیخلاف شکایات ٹول فری نمبر 080073672 پر درج کرا سکتے ہیں۔