قاہرہ : مصر کی سیاسی صورتحال، یورپی یونین کی نمائندہ کی مصر آمد

Egypt reached

Egypt reached

مصر (جیوڈیسک) کی بگڑتی ہوئی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی چیف ایشٹن مصر پہنچ گئیں۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف نے عبوری صدر عدلے منصور سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ ملاقات کے دوران مصر میں جاری پرتشدد مظاہروں کی روک تھام اور لاقانونیت کو کم سے کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

یورپی یونین کی نمائندہ نے مصری عبوری حکومت سے اخوان المسلمین کے خلاف اقدامات کو قانون کے مطابق کرنے کے عمل کی حمایت کا یقین دلایا۔ ایشٹن اپنے دورہ مصر کے دوران اخوان المسلمون کے رہنماوں سے بھی ملاقات کریں گی۔ ایشٹن کے دورہ کے دوران سابق صدر کے حامیوں کی جانب سے احتجاج جاری رہا۔