مصر (جیوڈیسک) مصر میں معزول صدر مرسی کے لاکھوں حامیوں نے ان کے حق میں ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا ان کی دوبارہ بحالی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں معزول صدر مرسی کے لاکھوں حامیوں نے صدارت اعظمی پر دوبارہ بحالی کے لیے مارچ کیا۔ جس کا آغاز قاہرہ کے معروف اسکوائر رمیز سے شروع ہو کر شہر کے مختلف مقامات سے ہوتا ہوا سعودی اور یواے ای کے سفارت خانے کے باہر جمع ہو گیا۔ جہاں انہیں نے عرب ممالک کی جانب سے مصری افواج کی حمایت پر سخت احتجاج کیا۔
مارچ کے شرکا نے خطاب کرتے ہوئے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ فوجی آمریت کے بجائے منتخب جمہوری حکومت کی حمایت کرتے ہوئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے معزول صدر مرسی کو دوبارہ صدارت عظمی کے عہدے پر بحال کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔