مصر(جیوڈیسک) مصر میں جلد صدارتی انتخابات کرانے کے لیے حزب اختلاف کے ہزاروں کارکنان نے دستخطی مہم کا آغاز کردیا ہے۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں حزب اختلاف کے ہزاروں کارکنان نے مصر کے صدر محمد مرسی کی حکومت پر عدم اعتمام کا اظہار کرتے ہوئے جلد انتخابات کرانے کے لیے دستخطی مہم شروع کردی ہے۔ مصر میں جلد صدارتی انتخابات کے لیے دستخطی مہم کا آغاز رواں ماہ طلبا تنظیموں نے کیا تھا۔
جنہوں نے صدر مرسی کی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بلکل ناکام ہوچکی ہے۔ ملک بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد جلد صدارتی انتخابات کے انعقاد کے لیے دستخط کررہے ہیں۔