قاہرہ(جیوڈیسک) مصر کا دارالحکومت قاہرہ ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسوگیس کا استعمال کیا۔جھڑپیں اخوان المسلمون کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے ہوئیں۔
مظاہرین ہفتے کو گرافٹی فیسٹول کے موقع پر صحافیوں اور کارکنوں پر حملے اور تشدد کی مذمت کررہے تھے۔مظاہرین نے نعرے بازی کی اور کئی مقامات پر کچر ے کو آگ لگا دی۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔