عرب اور مغربی ممالک کے وفد کی اخوان المسلمون کے رہنما خیرت الشاطر سے جیل میں ملاقات کی۔ مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق عرب اور مغربی ممالک کے ایک وفد نے مصر کے پراسکیوٹر جنرل سے اجازت کے بعد جیل میں قید اخوان المسلمون کے رہنما خیرت الشاطر سے ملاقات کی۔
اور فوج اور اخوان المسلمون کے درمیان جاری سیاسی بحران میں مصالحتی کردار کی پیشکش کی۔ اس سے قبل مصر کے وزارت داخلہ نے خیرت الشاطر اور غیر ملکی وفد کے درمیان ملاقات کی تردید کی تھی۔