قاہرہ میں سینکڑوں طلبا یونیورسٹی پر کریک ڈاؤن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

Protest

Protest

قاہرہ (جیوڈیسک) مصری دارالحکومت قاہرہ میں سینکڑوں طلبا یونیورسٹی پر کریک ڈاؤن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

شہر میں گرد و غبار کے طوفان کے باوجود مظاہرے میں طالبات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ طلبا نے صدر السیسی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا صدر السیسی شہریوں کی آزادی ختم کر کے صدر حسنی مبارک کا دور واپس لانا چاہتے ہیں۔