قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اطالوی قونصل خانے کی عمارت کے باہر بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک، 4 زخمی ہوگئے۔
دھماکا مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے ہوا،جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔دھماکے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکی ،دھماکے میں قونصل خانے پر تعینات دو پولیس اہلکاراور قریب سے گذرنے والے تین افراد زخمی ہوگئے۔
جن میں سے ایک پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔ فوج کی جانب سے محمد مرسی کو برطرف کئے جانے کے بعد سے اب تک مسلح حملوں میں سیکڑوں پولیس اور فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔