قاہرہ: فوجی بغاوت کیخلاف اخوان المسلمین کا آج مظاہروں کا اعلان

Cairo

Cairo

اخوان المسلمین نے فوجی بغاوت کیخلاف آج ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ اخوان نے مصر کے عبوری صدر عدلی منصور کی جانب سے محمد البردی کو وزیراعظم نامزد کرنے کا فیصلہ بھی مسترد کردیا ہے.

مصر میں جمہوریت آئی تو سہی لیکن اس کا دورانیہ بہت مختصر ثابت ہوا۔ فوجی بغاوت کے ذریعے منتخب حکومت ختم کرکے آئین معطل کر دیا گیا اور پارلیمنٹ تحلیل کردی گئی۔ فوج کی جانب سے محم مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد عوام کے غم و غصے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔

قاہرہ، اسکندریہ اور دیگر شہروں میں سابق صدر مرسی کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ قاہرہ میں جمہوری حق کے لئے آواز بلند کرنے والے تین مظاہرین کو سیکورٹی فورسز کی گولیوں نے بھون ڈالا۔ سینائی اور سوئیز میں فوج نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

اخوان المسلمون نے فوجی بغاوت کے خلاف اور مرسی کی بحالی تک احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ افریقی یونین نے مصری عوام کے جمہوری حق کا کھل کر ساتھ دیتے ہوئے افریقی ممالک کی تنظیم افریقی یونین نے مصر کی رکنیت معطل کر دی اور محمد مرسی کی برطرفی کو غیر آئینی قرار دیا۔ مصری فوج کا کہنا ہے کہ وہ جھڑپوں پر قابو پانے کے لئے مداخلت کرے گی۔