مصر (جیوڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فوجی بغاوت کے خلاف اور سابق صدر مرسی کی بحالی کے لئے ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اخوان المسلمون کی جانب سے ملک بھر میں فوجی بغاوت اور صدر مرسی کی حمایت کے لئے مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد مرسی کے ہزاروں حامی سڑکوں پر نکل آئے۔ سابق صدر کے حامیوں نے وزارت دفاع کے جانب پرامن مارچ کیا۔ جہاں گزشتہ ہفتے فوج کی فائرنگ سے ترپن مظاہرین جاں بحق ہوئے تھے ۔
مرسی کے حامیوں نے میدان الربعہ میں گزشتہ دو ہفتے سے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور سابق صدر مرسی کی بحالی تک گھر جانے سے انکار کر دیا ہے۔دوسری جانب امریکا نے سابق صدر محمد مرسی کی رہائی کا مطالبہ کردیا ہے اس سے قبل جرمنی بھی سابق صدر کی رہائی کا مطالبہ کرچکا ہے۔ مصر کے عبوری وزیراعظم نے حازم البیبلاوی نے زیاد بہاوالدین کو ملک کا نائب وزیراعظم نامزد کیا ہے۔