قاہرہ (جیوڈیسک) اخوان المسلمون نے کارکنوں کے قتل عام کے خلاف آج ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کر دیا۔
مصر میں سابق صدر محمد مرسی کے حامیوں پر ریپبلیکن گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مظاہرین کے قتل عام کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کر دیا ہے۔ اخوان المسلمون نے عوام سے جنازوں میں شرکت کی اپیل بھی کی ہے۔
مرسی کے حامیوں کی جانب سے ریپبلیکن گارڈ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے مظاہرہ کیا جارہا تھا جہاں صدر مرسی کو قید کیا گیا ہے۔ ریپبلیکن گارڈ کا کہنا ہے کہ مظاہرین ہیڈکوارٹر پر حملے کے ادارے سے آئے تھے۔