قاہرہ: پچھلیسال مصری انتخابات میں محمد مرسی کا انتخاب دوبارہ چیلنج

Mohammad Mosa

Mohammad Mosa

مصر میں انقلاب کے نتیجے میں منتخب ہونے والے صدر محمد مرسی کو ایک بار پھر حزب اختلاف کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کا سامنا ہے۔

انتخابات میں ہارنے والے رہنما احمد شفیق نے الیکشن کمیشن میں نئے ثبوتوں کے ساتھ صدر محمد مرسی کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس کو الیکشن کمیشن نے قبول کر لیا ہے اور اب ایک مرتبہ پھر مصر کے صدر کو انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے کامیابی کے الزامات کا سامنا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو مصر میں دوبارہ صدارتی انتخابات کرائے جا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ کمیشن نے صدر مرسی کے خلاف درخواست ایسے وقت میں قبول کی ہے جب انکے خلاف اپوزیشن نے پورے ملک میں شدید احتجاج شروع کیا ہوا ہے۔