مصر کے عبوری وزیراعظم نے سابق حکمران جماعت اخوان المسلمون کو عبوری سیٹ اپ میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
مصر کے سرکاری ٹی وی کے مطابق عبوری وزیراعظم حزیم البیبلاوی نے سابق حکمران جماعت اخوان المسلمون کے سیاسی ونگ فریڈم آف جسٹس پارٹی کو عبوری کابینہ میں وزارتوں کی پیشکش کر دی ہے۔
مصر کی پہلی منتخب حکومت کو گذشتہ ہفتے فوجی بغاوت کے ذریعے ختم کردیا گیا تھا اور مصر کے چیف جسٹس عدلے منصور کو مصر کا عبوری صدر مقرر کیا گیا تھا۔ عبوری حکومت نے فروری کے اوائل میں ملک بھر میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا بھی اعلان کیا ہے۔