قاہرہ : عبوری حکومت اور اخوان المسلمون کے درمیان کشیدگی جاری

Brotherhood Stress

Brotherhood Stress

مصر (جیوڈیسک) مصر میں عبوری حکومت اور اخوان المسلمون کے درمیان کشیدگی کسی طور پر کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مصر میں قتل عام کی مذمت کی ہے۔

گذشتہ روز سابق صدر محمد مرسی کے حامیوں اور قانون نافد کرنے والے اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کے بعد پولیس نے سابق صدر محمد مرسی کے کزن سمیت پانچ ساتھیوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ مصری پراسکیوٹر جنرل نے اخوان المسلمون کے نائب مرشد عام محمود عزت کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مقتول خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی۔ بان کی مون نے حملوں میں آٹھ فوجیوں کے قتل کی بھی مذمت کی۔