اخوان المسلمون نے فوج کی وارننگ مسترد کردی۔ سابق صدر کے ہزاروں حامیوں نے سیکیورٹی ادارے کی عمارتوں کا گھیراو کیا جبکہ فوجی بربریت کے خلاف کل ملک بھر میں مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق صدر کے ہزاروں حامیوں نے قاہرہ کی مسجد رابعہ العدویہ کے باہر ڈیرے ڈال رکھیں ہیں اور کسی طور پر گھر جانے کو تیار نہیں ہیں۔ دوسری جانب مرسی کے ہزاروں حامیوں نے فوجی بغاوت اور مصر میں جاری قتل عام کے خلاف فوجی اداروں کی عمارتوں کا گھیراو کیا جبکہ منگل کو مصر میں احتجاجی ریلیاں نکالے کا اعلان بھی کیا ہے۔
مصری فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج تمام صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔ انھوں نے مظاہرین کو متنبہ کیا کہ وہ فوج کے زیر انتظام تمام عمارتوں سے دور رہیں۔