بچھڑی کی گردن پر مراد رسول خلیفہ دوم حضرت عمر کا نام واضح

کروڑ لعل عیسن: بچھڑی کی گردن پر مراد رسول خلیفہ دوم حضرت عمر کا نام واضح، مذہبی رہنما شیخ امین گڈو نے ایک لاکھ روپے میں خرید لی۔ لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔

تفصیل کے مطابق 6 ماہ قبل محمد اسلم ولد غلام محمد بلوچ بستی عنایت کی گائے نے بچھڑی کو جنم دیا۔ چونکہ محمد اسلم پڑھا لکھا نہیں تھا اس لیئے 6 ماہ تک اس کو پتہ نہ چل سکا تھا۔ لیکن چند روزقبل کسی نے غور سے دیکھا تو قدرتی طور پر سفید رنگ کی بچھڑی کی گردن پر خلیفہ دوم حضرت عمر کا نام واضح طور پر لکھا تھا جس کو دیکھنے کیلئے لوگوں کو تانتا بندھ گیا۔

15 ہزار روپے مالیت کی بچھڑی معروف مذہبی و سماجی رہنما شیخ محمد امین گڈو نے ایک لاکھ روپے کے عوض خرید کر لی۔ شیخ محمد مین گڈو کی رہائش گاہ پر ہزاروں افراد خلیفہ دوم حضرت عمر کا اسم گرامی دیکھنے کیلئے جمع ہو رہے ہیں۔ لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جس کے باعث مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔

Calf Neck, Hazrat Umar Name

Calf Neck, Hazrat Umar Name