کیلیفورنیا کے ساحل پر کشتی میں آگ سے 14 کشتیاں تباہ

Boat Fire

Boat Fire

کیلی فورنیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کی ایک کاؤنٹی میں ساحل کنارے کھڑی کشتیوں میں آگ لگنے سے درجن بھر سے زائد کشتیاں تباہ ہو گئیں۔

اسکرامینٹو کاؤنٹی کے علاقے وال نٹ گروو میں رات گئے ساحل کنارے کھڑی کشتی میں آگ لگ گئی جو پھیلتی ہوتی دوسری کشتیوں تک پہنچ گئی۔

امدادی ٹیموں نے جب آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی تو ایک کشتی ڈولتی ہوئی آگ نکل گئی اور ڈاک سے جاٹکرائی۔ اس دوران 14 کشتیاں آگ لگنے سے تباہ ہوئیں۔

امدادی ٹیموں کو آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔