امریکی ریاست کیلیفورنیا میں صنعتی عمارت میں آتشزدگی سے چھت زمین بوس جبکہ تین ریسکیو اہلکار زخمی ہوگئے۔
آتشزدگی کا یہ واقعہ ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے صنعتی ایریا نائنتھ ایونیو میں پیش آیا ہے۔ آگ اس قدر ہولناک تھی کہ اس کی شدت سے عمارت کی چھت زمین بوس ہوگئی۔ فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت کے بیس منٹ پر لگی تھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فائربریگیڈ کا کہنا تھا کہ آگ تیسرے درجہ کی تھی جس پر قابو پانے کے لیے سو سے زائد فائرفائٹرز چھ اسنارکل استعمال کی گئی۔ آگ بجھاتے ہوئے ریسکیو عملہ کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ جنہں طبی امداد کے لیے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق عمارت ایک سال سے خالی تھی تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔