کیلیفورنیا میں بس حادثے کے دوران ایک شخص ہلاک، تیس زخمی

Bus

Bus

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بس حادثے میں ایک شخص ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے۔ Pollard Flat کے علاقے میں سیاحوں کو لے جانے والی بس الٹ کر سڑک کنارے بنے ریسٹورنٹ سے جا ٹکرائی۔

حادثے میں ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ تیس زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق بس ٹکرانے سے ریسٹورنٹ کو بھی نقصان پہنچا ، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔