کیلی فورنیا کے جنگل میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا

California

California

سکرامنٹو (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔کیلی فورنیا کے جنگلات میں پیر کو لگنے والی آگ اب تک نہیں بجھائی جا سکی۔ آگ سے 24 ہزار سے زائد ایکڑ پر جنگلات جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔ آگ بجھانے کی کارروائی میں 80 سے زائد فائر فائٹر حصہ لے رہے ہیں۔

آگ بجھانے کیلئے طیارے سے کیمیکل بھی پھینکا گیا۔ حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے آگ مزید پھیل جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔