لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکا کے ایک ہائی اسکول میں پرفارمنس کے دوران اسٹیج گرگیا، 40 کے قریب طلبا زخمی ہوگئے۔ جنوبی کیلی فورنیا کےServite ہائی اسکول میں ہفتے کی شب طلبا کی دھماکے دار پرفارمنس جاری تھی کہ لکڑی سے بنا اسٹیج وزن سہار نہ پایا اور دھڑام سے نیچے آگرا۔
حکام کے مطابق 25 زخمی طلبا کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس، فائرفائٹرز اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر حادثے کی جگہ پہنچ گئیں، حادثے کے وقت 5 سو کے قریب طلبا اور والدین آڈیٹوریم میں موجود تھے۔
اسٹیج پر وزن سے متعلق آگہی فراہم کیوں نہ کی گئی، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔