کیلیفورنیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سانتا روزا میں تیرہ سالہ لڑکا کھلونا بندوق ہاتھ میں تھامے سڑک پر کھیل رہا تھا کہ پولیس نے بندوق کو اصلی اور لڑکے کے کھیل کو مشکوک حرکات سمجھ کر گولی مار دی۔
لڑکا موقع پر ہی چل بسا۔ مرنے والے لڑکے کے لواحقین نے واقعے کی جگہ پر موم بتیاں جلائیں اور اس کی یاد میں کھلونے رکھے۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ گولی مارنے والے افسر کو گرفتار کیا جائے۔