کیلیفورنیا: چمنی سے بوائے فرینڈ کے گھر داخل ہونا مہنگا پڑ گیا

Women

Women

لاس اینجلس (جیوڈیسک) کیلی فورنیا میں ایک خاتون کو چمنی کے راستے سابقہ بوائے فرینڈ کے گھر میں داخل ہونے کی کوشش مہنگی پڑگئی۔ لاس اینجلس کی رہائشی 30 سالہ جینوویوا اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کے گھر میں براستہ چمنی داخل ہونے کی کوشش کررہی تھی۔

جس کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ ان کی آن لائن ملاقات ہوئی تھی۔ فائر فائٹرز کے مطابق ’جینوویوا چمنی میں سات فٹ نیچے پہنچنے کے بعد پھنس گئی تھی۔

جس کے بعد چمنی سے اینٹوں کو علیحدہ کر کے اسے اس مصیبت سے چھٹکارا دلایا گیا۔ غیر قانونی طور پر گھر میں داخل ہونے کی کوشش میں پولیس نے جینوویوا کو گرفتار کر لیا ہے۔