کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگبے قابو، 5 مکانات تباہ

California

California

لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر دو دن بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا، آگ سے 5 مکانات تباہ ہو گئے۔

کیلیفورنیا کے شمالی قصبے Plymouth کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے تیز ہواؤں کے باعث 3 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ تیزی سے پھیلنے والی آگ کے پیش نظر 5 سو سے زائد گھروں کو خالی کر الیا گیا۔

اور 12 سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ 50 سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔