کیلیفورنیا کے جنگل میں لگی آگ بے قابو، متعدد گھر لپیٹ میں آ گئے

California Forest Fire

California Forest Fire

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست شمالی کیلیفورنیا کے جنگل میں لگی آگ بے قابو ہونے لگی۔

حکام کے مطابق آگ سے قصبے ویورول کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ آگ نے چند گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حکام نے ایک سو پچاس گھروں کو خالی کروا لیا ہے ان کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے لیکن تیز ہواؤں کے باعث مشکل پیش آ رہی ہے۔ محکمہ فائر بریگیڈ کا کہنا ہے مزید عملہ طلب کیا گیا ہے۔