کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ بجھانے کے دوران ایئر ٹینکر گر کر تباہ

California

California

نیویارک (جیوڈیسک) کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بجھانے کے دوران ایئر ٹینکر گر کر تباہ ہوگیا۔ یوزمائٹ نیشنل پارک کے جنگلات میں لگنے والی بجھانے کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اس دوران ائیر ٹینکر کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش بھی کی جارہی تھی۔ دو انجن والے اس طیارے میں صرف ایک پائلٹ سوار تھا۔ ٴحادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ یہ حادثہ ڈاگ راک فائر کے مقام پر پیش آیا۔