کیلی فورنیا : جنگلات میں آگ بیقابو، علاقے میں ایمرجنسی نافذ

California

California

کیلی فورنیا (جیوڈیسک) کے جنگل میں لگی آگ قریبی علاقوں تک پھیلنے لگی، ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ بند ہونے کے خطرے کے پیش نظر گورنر نے سٹیٹ ایمرجنسی نافذ کر دی۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگل میں ایک ہفتہ پہلے اچانک آگ بھڑ ک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے نناوے مربع میل کے علاقے کو لپیٹ لیا۔

حکام کے مطابق آگ Yosemite پارک اور چار ہزار پانچ سو مکانوں کو لپیٹ سکتی ہے۔علاقے میں واقع ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ بھی بند ہونے کا خدشہ ہے۔ فائر فائٹرز طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں تاحال صرف دو فیصد رقبے پر لگی آگ پر قابو پایا گیا ہے۔