کیلیفورنیا (جیوڈیسک) کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ، اب تک پینتیس ہزار سے زائد رقبہ اور دو سو سے زائد مکانات جل کر راکھ ہو چکے ہیں ۔
کیلیفورنیا کی کاونٹی کرن کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوتی جا رہی ہے ۔ گیارہ سو ریسکیو اہلکار آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ بیشتر قریبی علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تاہم آگ کی زد میں آنے والے کچھ علاقوں تک ابھی تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔
ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ آگ سے جھلسنے والے دو افراد کی شناخت اب تک نہیں ہو سکی ہے ۔ ریاستی حکام نے کیلیفورنیا میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔