کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ قابو سے باہر

California

California

لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوتی جارہی ہے، درجنوں خاندانوں گھر بار چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔

کیلی فورنیا کی کاؤنٹی کیلے ویراس میں نوے ایکڑ سے زائد رقبے پر شعلے اٹھتے دیکھے جا سکتے ہیں، یہاں تیس سے زائد گھروں کے مکینوں کو گھر چھوڑ کر محفوظ مقام پر جانے کی ہدایت کر دی گئی ہے، فائر فائٹر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس کام کے لیے ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے۔