کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ کی تباہ کاریاں جاری

California Forestry Fire

California Forestry Fire

کیلی فورنیا (جیوڈیسک) متحدہ امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں لگنے وای جنگلات کی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 74 تک ہو گئی ہے۔

ق علاقے کے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مقیم ایک ہزار سے زائد افراد کی تاحال کوئی اطلاع نہیں۔

شمالی کیلی فورنیا میں تقریباً 570 مربع کلو میٹر کے رقبے پر پھیلنے والی آگ سے 11 ہزار سے زائد عمارتیں ناقابل استعمال بن گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریاست کے جنوبی علاقوں میں بھی آتشزدگی سے 450 مکانات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، جن میں نامور شخصیات کے بنگلے بھی شامل ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے متاثرین کا حال چال دریافت کریں گے۔