کیلیفورنیا: جنگلات میں لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا

California Fire

California Fire

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شمال میں جنگلات میں لگنے والی آگ تاحال بھڑک رہی ہے۔ آتشزدگی کے باعث مشہور زمانہ یوسمائیٹ نیشنل پارک کا مغربی حصہ راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ سے سان فرانسسکو میں موجود پانی اور بجلی کا نظام خطرے کی زد میں ہے۔

ستائیس سو سے زائد عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ آگ باون ہزار ایکڑ ہیکٹر کے رقبے پر پھیل چکی ہے۔ آتشزدگی سے پانچ ہزار سے زائد گھر تباہی کے دہانے پر ہیں جبکہ بہت سے علاقوں سے لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں۔

امریکی جنگلات سے متعلق معاونت فراہم کرنے والے ادارے کے مطابق رواں برس امریکی جنگلات میں لگنے والی آگ سے ایک عشاریہ چار ملین ہیکٹر کا علاقہ جل گیا ہے۔