کیلی فورنیا (جیوڈیسک) یلی فورنیا کے شہر جیکسن کے جنگلات میں لگی آگ 100 ایکڑ تک پھیل گئی، حکا م نے قریبی علاقوں کے لوگوں کو نقل مکانی کی ہدایت کر دی۔
جیکسن کے جنگلات میں لگی آگ کی لپٹیں فضا میں بلند ہو رہی ہیں، طیارے کی مدد سے کیمیکل پھینک کر آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔آگ سے قریبی علاقوں کے مکانات کے لئے بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
حکام نے لوگوں کو فوری نقل مکانی کی ہدایت کر دی ہے، 100 ایکڑ رقبے پر پھیلنے والی آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹر کی بھی مدد لی گئی ہے۔