نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے ایک خاتون کی جان لے لی۔ 400 مکانات جل کر تباہ ہو گئے جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
حکام کے مطابق شمالی کیلی فورنیا کی جنگلات میں لگی آگ نے ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ کے باعث کم سے کم 400 مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ جبکہ ایک بزرگ خاتون بھی جھلس کر ہلاک ہو گئی۔
تیزی سے پھیلتی آگ کے باعث قریبی آبادی کے لوگ شدید پریشان ہیں۔ خطرے کے پیش نظر ہزاروں افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کر رہے ہیں۔
11 ہزار فائر فائٹرز دن رات آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔