کیلیفورنیا (جیوڈیسک) موٹر کراس ریس کے سٹریٹ ردھم ایونٹ کا ٹائٹل امریکہ کے جیمز سٹیورٹ نے جیت لیا۔ کیلیفورنیا میں ہونیوالے موٹر بائیک ایونٹ میں رائیڈرز نے صفر اعشاریہ آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل ریس میں شاندار پرفارمنسز دکھائیں۔
اونچے نیچے ریت کے ٹیلوں پر رائیڈرز کی دلچسپ اور سنسنی خیز رائیڈنگ نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔
امریکہ کے جیمز سٹیورٹ نے عمدہ رائیڈنگ کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ 2009 کے بعد پہلی بار موٹرکراس سٹار کسی بھی ایونٹ میں حصہ لینے والے ٹریوس پاسترانا دوسرے نمبر پر رہے۔ موٹر بائیک ایونٹ کو دیکھنے کے لیے 14 ہزار سے زائد شائقین شرکت کی۔